اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں نامزد وزراء اور ان کے عہدوں کا اعلان کیاگیا۔ نئی کابینہ میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور صدر اشرف غنی کے منظور نظر افراد شامل ہیں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی کابینہ میں پچیس وزراء کو شامل کیا ہے جن میں افغان پیس کونسل کے سابق سربراہ صلاح الدین ربانی کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح افغان آرمی چیف شیر محمد کریمی کو ملک کا وزیر دفاع جب کہ سابق جنرل نور الحق کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔ افغان صدر نے موجودہ انٹیلی جنس چیف رحمت اللہ نبیل کو ان کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح ہو کہ کابینہ میں تین خواتین ارکان بھی شامل ہیں اور کابینہ کی حتمی منظوری افغانستان کی قانون ساز اسمبلی دے گی۔
.......
/169